شعائر حسینی اور انجمنوں کے سیکشن کی طرف سے نیمہ شعبان 1434ھ کی زیارت کے لیے خاص ہدایات

نیمہ شعبان 1433ھ كا منظر
حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے تابعشعائر حسینی اور انجمنوں کے سیکشن کی طرف سے پندرہ شعبان 1434ھ کے حوالے سے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین اور انجمنوں کے لیے خاص ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ یہ بات واضح رہے کہشعائر حسینی اور انجمنوں کا سیکشن ہی دونوں حرموں کی طرف سے کربلا میں آ کر عزاداری، جلوس، محافل اور دوسرے پروگرام منعقد کرنے والی ملکی اور غیر ملکی انجمنوں، ماتمی دستوں اور حسینی تنظیموں کی سرپرستی کرتا ہے۔
اس سلسہ میں شعائر حسینی اور انجمنوں کے سیکشن کے سربراہ جناب الحاج ریاض نعمہ نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے سیکشن کی طرف سے زائرین کی خدمت کرنے والی اور حرموں میں زیارت کے موقع پر آنے والی تمام انجمنوں اور تنظیموں کو یہ ہدایات پہلے ہی پرنٹ کر کے بھیجوا دی گئی ہیں ہماری درخواست ہے کہ تمام مومنین کربلا کے دونوں حرموں کی طرف سے صادر ہونے والی تمام ہدایات پر مکمل عمل کریں تاکہ زائرین کی خدمت کے لیے کیے گئے تمام امور خوش اسلوبی سے انجام پا سکیں۔
1:۔ نماز کے اوقات میں نماز کے قیام اور اگر ممکن ہو سکے باجماعت نماز کے قیام کے ذریعے کربلا کے شہر کی قدسیت اور احترام کی حفاظت کریں۔
2:۔ حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے صادر ہونے والی تمام ہدایات پر مکمل عمل کریں۔
3:۔ ہر انجمن اپنے مختص شدہ مقام پر ہی خدماتی امور سرانجام دے۔
4:۔ ہر انجمن صفائی کا مکمل خیال رکھے۔
5:۔ ہر شخص ایسے کاموں سے پرہیز کرے کہ جو قانون، کربلا کے دونوں حرموں کی طرف سے صادر ہونے والی تمام ہدایات اور عمومی اخلاقیات کے منافی ہیں۔
6:۔ ہر انجمن ایسے بورڈ کو سامنے رکھے کہ جس پر انجمن کا نام، انجمن کے صدر کا نام اور سیکشن کی طرف سے جاری کردہ کارڈ کا نمبر درج ہو۔
7:۔ ہر انجمن اپنے کاموں کو سرانجام دینے کے لیے ایسا طریقہ اختیار کرے کہ جو دوسروں کی زحمت کا سبب نہ بنے۔
8:۔ زیارت کے ایام کے بعد ہر انجمن اپنا سامان عمومی جگہوں سے اٹھا لے۔
9:۔ ہر انجمن کھانا پکانے کے لیے فقط گیس کے چولہے استعمال کرے۔
10:۔ کسی بھی دینی یا سیاسی شخصیت کی تصویر کو استعمال نہ کیا جائے تاکہ خالص طور پر خدا اور اہل بیت کی رضا کو حاصل کیا جا سکے۔
11:۔ ہر انجمن اپنے لاؤڈ سپیکروں کی آواز کو آہستہ رکھے اور اذان و نمازکے اوقات میں انھیں بند رکھے۔
12:۔ آتش بازی وغیرہ سے پرہیز کیا جائے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: