زیارت اربعین کے دوران الکفیل کلچرل اسٹیشن میں زائرین کا زبردست ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آیا

زیارت اربعین کے دوران زائرین کی کثیر تعداد نے الکفیل کلچرل اسٹیشن کا دورہ کیا کیونکہ یہ سٹیشن 16 مختلف ثقافتی ، فکری اور تعلیمی سیکشنز پر مشتمل تھا جن کا مقصد زائرین کی معلومات میں اضافہ کرتے ہوئے ان کے فکری و ثقافتی شعور کو بلند کرنا تھا۔
یونیورسٹی اور اسکول ریلیشنز ڈویژن کے سربراہ مسٹر ماھر خالد نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ، "ہم نے اسٹیشن میں آنے والے زائرین کے لئے ایک الیکٹرانک بلاگنگ سسٹم بنایا تھا تاکہ اسٹیشن کے کسی بھی ذیلی حصے میں آنے والوں کی تعداد اور ٹرن آؤٹ کو چانچا جا سکے۔ یہ سٹیشن اسی مہینے میں 12 صفر کو کھولا گیا تھا اور20 صفر کو بند کردیا گیا تھا۔ "
انہوں نے وضاحت کی: "ہمارے پاس موجود اعدادوشمار کے مطابق (3،750) زائرین نے اس اسٹیشن کا وزٹ کیا۔ سانحہ الطفّ کو ورچوئل رئیلٹی کے ذریعے پیش کرنے والےسیکشن میں زائرین کا ٹرن آوٹ سب سے زیادہ رہا اورہمارے پاس دوسرے سیکشنزکے اعداد و شمار بھی موجود ہیں ، جیسے سیلف ڈیویلپمنٹ، ہیومن یویلپمنٹ اوریوتھ سکلز وغیرہ۔"
انہوں نے مزید کہا ، "لائبریری (ایک کتاب پڑھیں اور اسے تحفے کے طور پر حاصل کریں) میں بھی نوجوانوں کا زبردست ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آیا ، اسی طرح اسٹیشن میں الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے قائم تھیٹر جو کہ قمر ثقافتی فورم اور پر امن بقائے باہمی کے شعبے کے زائرین کے علاوہ صبح و شام تھیٹرک پرفارمنس پیش کرتا تھا، میں بھی زائرین کا ہائی ٹرن آوٹ رہا ۔
انھوں نے مزید کہا: "الکفیل کلچرل سٹیشن میں اس سال انگریزی، ترکی اور فارسی زبان میں بھی کئی پروگرام پیش کئے گئے اور ہماری کوشش ہے کہ آنے والے سالوں میں دنیا کی بہت سی زبانیں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ مقدس شہر کربلا کی طرف جانے والے تمام راستوں پرمزید کلچرل اسٹیشن کھولیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: