الکفیل ہسپتال میں یرقان انسدادی (Obstructive jaundice) کے مریض کا کامیاب علاج

الکفیل ہسپتال کی ایک طبی ٹیم نے حال ہی میں یرقان انسدادی (Obstructive jaundice) اور جگر پر متعدد تھیلیوں میں مبتلا ایک مریض کا کامیاب علاج کیا ہے۔

ہسپتال میں نظام ہاضمہ اور جگر کے سرجن ڈاکٹر مؤید النقیب نے بتایا ہے کہ: ایک 16 سالہ مریض جگر پر پانی کے متعدد تھیلیوں کی موجودگی کی وجہ سے ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے یرقان انسدادی میں مبتلا تھا جس کا ہم نے تین مراحل میں علاج کیا ہے۔

انہوں نے بتایا: مریض کے ضروری ٹیسٹوں اور ایم آر آئی کا جائزہ لینے سے ہمیں معلوم ہوا کہ مریض کے جگر پر کچھ تھیلیاں بنی ہوئی ہیں جو خارجی دباؤ کا باعث بن رہی ہیں ساتھ ہی جزئی طور پر پیلی نالی (ductus choledochus) اور جگر کے اندر پھوٹ رہی ہیں جس کے سبب مریض یرقان انسدادی کا شکار ہو گیا ہے۔

ڈاکٹر نقیب نے مزید کہا: پہلے مرحلے میں (ductus choledochus) کی کیتھیٹرایٔزیشن کے ماہرین نے اس انسداد پر قابو پایا تاکہ جگر معمول کے مطابق کام کرنا شروع کر دے۔

دوسرے مرحلے کے طور پر مریض کے وزن کے مطابق ڈیڑھ ماہ کی مدت تک اسے جگر پر بنی تھیلیوں کی دوا دی گئی اور اس کی حالت کے مستحکم ہونے کے بعد آخری مرحلے پانی کی ان تھیلیوں کو ہٹانے اور متاثرہ چینل کو بحال کرنے کے لیے اینڈوسکوپک تکنیک کی مدد سے آپریشن کیا گیا۔

ہسپتال کی ماہر طبی ٹیم کی طرف سے علاج اور یہاں موجود جید طبی آلات اور ان کے درست استعمال کی بدولت مریض اب صحت یاب ہو چکا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ الکفیل ہسپتال کو عالمی شہرت یافتہ ڈاکٹروں اور جید طبی ماہرین کی خدمات حاصل ہیں کہ جو یہاں آنے والے مریضوں کے مرض کی تشخیص اور علاج میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: