سٹور یونٹ کی ایام اربعین میں رضاکاروں کے قیام کے لیے سکولوں میں ٹینٹوں کی تنصیب اور دیگر سہولیات کی فراہمی

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں خدماتی امور کے سیکشن کے سٹور یونٹ نے ایام اربعین میں زائرین کی خدمت کے لیے آنے والے غیر مقامی رضاکاروں کے لیے سات سکولوں میں ٹینٹ نصب کیے اور انھیں ضروری سہولیات فراہم کیں۔

مذکورہ بالا یونٹ کے سربراہ الحاج حيدر عباس حسين نے بتایا ہے اربعین کے بعد اب سٹور یونٹ رضاکاروں کے زیر استعمال رہنے والے سات سکولوں سے ٹینٹوں اور سامان کو ہٹانے کا کام کر رہا ہے اور ان سکولوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ انجینئرنگ مینٹینس سیکش کے تعاون سے مینٹینس کا کام بھی کر رہا ہے تاکہ انھیں پہلے سے بھی بہتر حالت میں سکول کی انتظامیہ کو واپس کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: