226 پروفیسرز نے 44 سے زائد تعلیم القرآن مراکز میں زائرین اربعین کو تلاوت قرآن پاک سکھانے کے لئے اپنی خدمات پیش کیں۔

ایام اربعین کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ القرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے قرآن کریم کی صحیح تلاوت کی تعلیم دینے کے لئے کھولے گئے مراکز میں زائرین کا ہائی ٹرن آوٹ دیکھا گیا۔ قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے٤٠ سے زائد تعلیم القرآن مراکز ان شاہراہوں اور راستوں میں قائم کیے گئےتھے جنہیں زائرین کربلا آنے کے لیے زیادہ تر استعمال کرتے ہیں۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جناب شیخ جواد النصراوی نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث موجودہ بحرانی صورتحال کے باوجود ہم تمام تر حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اس منصوبے کو جاری رکھنے کے لئے پر عزم تھے کیونکہ اس کا مقصد زائرین اربعین کو نماز میں پڑھی جانے والی سورتوں کی صحیح تلاوت کرنا سکھانا اور قرآن کریم کی ثقافت کو عام کرنا تھا ، خاص طور پر زیارت اربعین کے دوران لاکھوں مومنین کے اجتماع میں اس مقصد کو حاصل کرنے کا بہترین موقع تھا۔ خدا کے فضل و کرم اور حضرت عباس علیہ السلام کی برکات سے ہم مسلسل آٹھویں سال کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے زائرین امام حسین علیہ السلام کو قرآن کریم کی صحیح تلاوت کی تعلیم دینے کے اس منصوبے کو جاری رکھ سکے اور ہمیں زائرین اربعین کا زبردست ٹرن آوٹ ملا۔ ان مراکز کے کھولنے کے بنیادی مقاصد درج ذیل تھے:

1- قرآن پاک کو صحیح تلفظ کے ساتھ پڑھنا سکھانا خصوصا وہ آیات یا سورتیں جو کہ واجب نمازوں میں شامل ہیں۔

2ـ قرآن پاک سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینا۔

3ـ ہر مرکز میں ختم القرآن کا اہتمام کرنا

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال 226 پروفیسرز نے 44 سے زائد مراکز میں زائرین کو تلاوت قرآن پاک سکھانے کے لئے اپنی خدمات پیش کیں۔ یہ مراکز مثنی، بابل، نجف اور کربلا کے اضلاع میں مرکزی شاہراہوں پر قائم کیے گئےتھے۔
اس کے علاوہ بغداد کربلا روڈ، بابل کربلا روڈ اور نجف کربلا روڈ پر بھی مراکز بنائے گئے تھے۔ یہ مراکز ان اضلاع میں موجود قرآن انسٹی ٹیوٹ کی ذیلی شاخوں کے زیر انتظام کام کر رہے تھے۔
یہ قابل ذکر ہے کہ یہ منصوبہ پچھلے سات سالوں کے دوران حاصل ہونے والی متاثر کن کامیابیوں کے بعد مسلسل آٹھویں بار منعقد ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: