مشہور عرب خطیب سید جاسم طويرجاوی (تغمّده الله بواسع رحمته) کی وفات پرروضہ مبارک حضرت عباس(ع) تمام مومنین کو تعزیت پیش کرتا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) تمام مومنین کو مشہور عرب خطیب ممبرِ حسینی سید جاسم طويرجاوی(طاب ثراه) کی وفات پر تعزیت پیش کرتا ہے کہ جن کی وفات آج بروز اتوار 23 صفر 1442ھ بمطابق 11 اکتوبر 2020ء بوقت فجر ہوئی۔ روضہ مبارک نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم

إنّا لله وإنّا إليه راجعون

انتہائی حزن و ملال اور افسوس کے ساتھ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) ممبر حسینی کے فقید سید جاسم طويرجاوی کی وفات پر تمام مومنین کو تعزیت پیش کرتا ہے کہ جنہوں نے ساری زندگی اہل بیت(ع) کی خدمت کرتے اور ان کے مصائب کا ذکر کرتے ہوئے گزار دی اور وہ اسی ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے پوری دنیا میں ایک ملک سے دوسرے ملک جاتے رہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی روح کو اپنی وسیع رحمت سے بہرہ مند فرمائے اور انہیں امام حسین(ع) اور ان کے نانا کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ولا حول ولا قوّة إلّا باللّه العليّ العظيم.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: