تراث الانبیاء (علیھم السلام) انسٹی ٹیوٹ کی تمہیدی کلاس میں داخلے جاری ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے آن لائن تراث الانبیاء انسٹی ٹیوٹ برائے حوزوی تعلیم میں تمہیدی کلاس کے داخلے 22/ صفر/ 1442هـ سے جاری ہیں۔

اس بارے میں انسٹی ٹیوٹ کے انچارج شیخ حسین ترابی نے بتایا ہے کہ حوزوی تعلیم شروع کرنے سے پہلے اس تمہیدی کلاس میں دو عناوین سے داخلے دئیے جا رہے ہیں:

(ا):۔ باقاعدہ رسمی طالب علم یا طالبہ بننے کے لیے داخلے کے خواہش مند افراد کہ جو اس لنک کے ذریعے داخلے کی درخواست جمع کروائیں:
https://bit.ly/2KbxX0O

رسمی طالب علم کے لیے مندرجہ ذیل شرائط کا ہونا ضروری ہے:

1: کم از کم تعلیم مڈل

2: کم ازکم عمر پندرہ سال

3: اچھا اور امین کردار

4: مڈل تعلیم نہ ہونے کی صورت میں ثقافتی امتحان میں 85فیصد نمبر

5: شر‏عی سرپرست کی اجازت

(ب):۔ مستمع کے عنوان سے داخلے کے خواہش مند، کہ جو اس لنک کے ذریعے داخلہ کے لیے درخواست دیں گے:

http://www.edu.turathalanbiaa.com/create_listener_account

داخلے کی درخواست جمع کروانے والوں کے لیے ضروری ہے کہ :

1:وہ اپنے قومی شناختی کارڈ کی کاپی،

2:سکول یا کالج کے تعلیمی سرٹیفکیٹ کی کاپی

3:اور علاقے میں موجود مرجعیت کے نمائندے کا تائید نامہ بھی ارسال کریں۔

مزید معلومات کے لیے درج ذیل نمبرز یا سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رابطہ کریں:

1- facebook.com/TurathAlanbiaa
2- t.me/turathmanage
3- whatsapp، Viber— 07731881800
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: