مرکز تراث کربلا کی نئی کتاب: (القراءات القرآنيّة في مخطوطات السيّد هبة الدين الحسينيّ الشهرستانيّ)

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے ذیلی ادارے مرکز تراث کربلا کے سربراہ ڈاکٹر إحسان الغريفي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے ہمارے مرکز نے شيخ عماد الكاظمي کی تحریر کردہ کتاب (القراءات القرآنيّة في مخطوطات السيّد هبة الدين الحسينيّ الشهرستانيّ) کو حال ہی میں چھاپا ہے۔

300صفحات پر مشتمل اس کتاب میں کربلا کے معروف عالم مرحوم سيّد هبة الدين الحسينيّ الشهرستانيّ کی قرآنی قراءات اور احرف سبعة کے متعلق رائے اور نظریات کو بیان کیا گیا ہے۔

مرکز تراث کربلا کی دیگر کاوشوں اور اس کتاب کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے درج ذیل لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

http://www.mk.iq/cen.php?id=1
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: