63 سے زائد میڈیا ہاؤسز نے کربلا میں اربعین امام حسین(ع) کے مراسمِ عزاء و زیارت کو کوریج دی

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا سیکشن کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال عراق اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے 63 سے زائد میڈیا ہاؤسز نے کربلا میں اربعین امام حسین (علیہ السلام) کے مراسمِ عزاء و زیارت کو کوریج دی اور ان عظیم حسینی شعائر کو دنیا تک پہنچایا۔
میڈیا سیکشن کے معاون انچارج محمد الاسدی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ: "بلاگرز کی بڑی تعداد کے علاوہ پرنٹ میڈیا اور براڈ کاسٹنگ میڈیا سے تعلق رکھنے والی 63 زائد ملکی و غیر ملکی میڈیا ایجنسیوں نے کربلا کے مقامات مقدسہ سے مراسم اربعین کو کوریج دی۔
انھوں نے مزید کہا : روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکریٹریٹ کی ہدایات کے مطابق میڈیا لائحہ عمل تیار کیا گیا کہ جس میں بغیر کسی کمی وزیادتی کے مکمل امانتداری کے ساتھ اربعین کی کوریج اور ذرائع ابلاغ کو اس مقصد کے لیے ہر طرح کی سہولیات کی فراہمی سرفہرست ہے۔
انھوں نے بتایا: کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی عالمی صورت حال کے باوجود عالمی میڈیا اداروں کی بڑی تعداد اربعین کو کوریج دینے کے لیے کربلا آئی کہ جن میں عالمی سطح کے بعض اہم میڈیا ہاؤسز بھی شامل ہیں جو پہلی مرتبہ اس مقصد کے لیے عراق آئے۔
میڈیا سیکشن نے صحافیوں اور میڈیا کے نمائندوں کو مقدس روضوں، ما بین الحرمین اور ان کے گرد ونواح میں اپنے آلاتِ ابلاغ سمیت بغیر رکاوٹ کے آزادانہ نقل وحرکت کے لیے خصوصی کارڈ بنا کر دیئے۔
اس کے علاوہ تمام میڈیا ہاؤسز کو براہ راست مراسم اربعین کو نشر کرنے کے لیے بلامعاوضہ فریکونسی بھی فراہم کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: