آج بروز پیر (24 صفر 1442ھ) بمطابق (12 اکتوبر 2020ء) کو دوپہر کے وقت روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں گزشتہ روز وفات پانے والے عالمی شہرت یافتہ عرب خطیب سید جاسم الطويرجاوي (طاب ثراه) کی تشیع جنازہ اور زیارت کے مراسم ادا کیے گئے کہ جس میں علماء، مراجع عظام کے نمائندگان، مقدس حرموں کے خدام اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ان کے لاکھوں عقیدت مندوں نے شرکت۔
مرحوم کی نیابت میں الوداعی زیارت اور تشیع جنازہ کے مراسم کا آغاز شارع عبّاس(ع) کی ابتدا سے ہوا جنازہ کے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن مطہر میں پہنچنے کے بعد سیکرٹری جنرل اور مجلس ادارہ کے ارکان کی موجودگی میں مرحوم کی طرف سے مراسم زيارت ادا کیے گئے اور پھر میت کا ضریح مبارک کے گرد طواف کروایا گیا۔
اس کے بعد ما بین الحرمین سے ہوتے ہوئے جنازہ کو روضہ مبارک امام حسین(ع) لے جایا گیا کہ جہاں پر بھی تشیع جنازہ اور زیارت کے مراسم ادا کیے گئے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے گزشتہ کل مشہور عرب خطیب سید جاسم طويرجاوی (تغمّده الله بواسع رحمته) کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور تمام مومنین کو تعزیت پیش کرتے کہا:
بسم الله الرحمن الرحيم
إنّا لله وإنّا إليه راجعون
انتہائی حزن و ملال اور افسوس کے ساتھ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) ممبر حسینی کے فقید سید جاسم طويرجاوی کی وفات پر تمام مومنین کو تعزیت پیش کرتا ہے کہ جنہوں نے ساری زندگی اہل بیت(ع) کی خدمت کرتے اور ان کے مصائب کا ذکر کرتے ہوئے گزار دی اور وہ اسی ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے پوری دنیا میں ایک ملک سے دوسرے ملک جاتے رہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی روح کو اپنی وسیع رحمت سے بہرہ مند فرمائے اور انہیں امام حسین(ع) اور ان کے نانا کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ولا حول ولا قوّة إلّا باللّه العليّ العظيم.