میڈیا سیکشن: کربلا سے مراسم اربعین براہ راست دکھانے کیلئے دسیوں ملکی و غیر ملکی میڈیا ہاؤسز نے بلا معاوضہ فراہم کردہ فریکونسی سے استفادہ کیا

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا سیکشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے اربعین امام حسین(ع) کے مراسم کو نشر کرنے اور کربلا سے براہ راست نشریات دیکھانے کے لیے دسیوں عراقی و غیر ملکی میڈیا ہاؤسز نے ہماری فراہم کردہ بلا معاوضہ فریکونسی سے استفادہ کیا اور بغیر لوگو کے نشریات حاصل کر کے اپنے اداروں کی طرف سے نشر کیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا سیکشن کے معاون انچارج احمد صادق نے بتایا ہے کہ کربلا سے مراسم اربعین کو براہ راست نشریات دیکھانے کے لیے دسیوں ملکی و غیر ملکی میڈیا ہاؤسز نے مرکز الکفیل برائے فنی پیداوار اور براہ راست نشریات کی بلا معاوضہ فراہم کردہ فریکونسی سے استفادہ کیا اور کربلا کے مقدس روضوں میں عزاداری و زیارت کی اعلی کوالٹی پر مشتمل براہ راست نشریات کو ہر میڈیا ہاؤس نے بغیر لوگو کے حاصل کر کے اپنے ادارے کی طرف سے نشر کیا خاص طور پر اربعین کے دن اور رات کے دوران روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور ما بین الحرمین سے مراسم اربعین کے روح پرور مناظر اور عزاداری کو بڑی تعداد میں ٹی وی چینلز اور میڈیا ہاؤسز نے اس سہولت کی بدولت براہ راست نشر کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: