شیخ یوسف بحرانی کے نقطہ نظر سے احادیث کی دلالت وغیرہ کے موضوع پر مرکز تراث کربلا کی نئی کتاب کی اشاعت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے زیر انتظام کام کرنے والے مرکز تراث کربلا نے (فقه الحديث عند المحقّق البحرانيّ في موسوعة الحدائق الناضرة) کے نام سے ایک نئی کتاب چھاپی ہے کہ جسے شيخ أمين حسين نوری نے لکھا ہے اور اس کی تحقیق اور مراجعت کے فرائض مذکورہ مرکز کے ارکان نے ادا کیے ہیں۔

الکفیل پرنٹنگ پریس میں چھپنے والی 185صفحات کی اس کتاب میں شیخ يوسف آل عصفور بحرانی کے اس نقطہ نظر اور طریقہ کار کو بیان کیا گیا ہے جو انھوں نے احادیث کی دلالت وغیرہ کے حوالے سے اپنی کتاب (الحدائق الناضرة) میں اپنایا ہے۔

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: