حضرت زینب(ع) کی نئی ضریح بنانے کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ضریح سازی وابواب سیکشن نے حضرت سیدہ زینب (علیہا السلام) کی نئی ضریح بنانے کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔

مذکورہ بالا سیکشن کے انچارج سید ناظم غرابی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہمارے سیکشن کے فنی ماہرین اور کاریگروں کے ہاتھوں سے بنائے گئے موجودہ ضریح کے کچھ حصوں کی پائیداری اور نفاست کو دیکھ کر ہمیں روضہ مبارک حضرت زینب (علیہا السلام) کی انتظامیہ نے جناب سیدہ کی قبر اقدس کے لیے نئی ضریح بنانے کا کہا ہے اور ہماری ضریح ساز ورکشاپ میں اہل بیت(ع) کی خدمت کرنے والے عراقی ہاتھوں سے یہ ضریح مکمل خلوص وعقیدت سے پایہ تکمیل تک پہنچے گی اور گزشتہ منصوبوں میں ایک نئے منصوبے کا بہترین اضافہ ثابت ہو گی۔

انھوں نے مزید بتایا: ضریح بنانے کے پہلے مرحلے کے طور پر تھوڑی بہت تبدیلی کے ساتھ موجودہ ضریح جیسا ہی تفصیلی ڈیزائن تیار کیا گیا کہ جس میں ہر حصے اور اس سے متعلقہ فنی امور کو شامل کیا گیا۔

اس کے بعد ضریح کے لیے چوبی ڈھانچہ تیار کرنے کام شروع ہوا کہ جو اس وقت اپنے آخری مراحل کے قریب ہے۔

ضریح کے چوبی ڈھانچہ کی تیاری کے لیے برمی ساگوان کی لکڑی استعمال کی جا رہی ہے، یہ سٹرکچر چاروں کونوں کے بڑے ستونوں اور دس وسطی ستونوں پر مشتمل ہے کہ جو اوپر اور نیچے لگائے گئے چوبی فریم میں پیوست ہیں، نچلی طرف لگائے گئے فریم کی لکڑی پر 5ملی میٹر موٹائی کی سٹینلیس سٹیل کی چادر لگائی گئی ہے کہ جو اس کی پائیداری میں مزید اضافے کا باعث بنے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: