الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کے اینڈوسکوپک سینٹرمیں عصر حاضر کی جدید ترین (E.U.S) الٹرا ساؤنڈ ٹیکنالوجی میسر ہے

الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کا اینڈوسکوپک سینٹرعصر حاضر کی جدید ترین طبی ٹیکنالوجیز اور مشینوں پر مشتمل ہے اور (E.U.S) الٹرا ساؤنڈ ٹیکنالوجی ان میں سے ایک ہے۔ (E.U.S) الٹرا ساؤنڈ ٹیکنالوجی لبلبے ، پیٹ ، غذائی نالی ، ڈوڈینیم اور گال بلیڈر یا پتے کی نالیوں میں ٹیومر کی جانچ کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔
الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال میں ماہر امراض معدہ اور جگر ڈاکٹر ہادی الخطابی نے کہا: "ہسپتال میں دستیاب (EUS) ٹیکنالوجی جیسے سوناروسکوپ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، دراصل اینڈوسکوپک ٹیکنالوجی ہے جس میں سونار کا آلہ ہوتا ہے۔ (EUS) نظام ہاضمہ کی مفصل تصاویر فراہم کرکے دوسرے امیجنگ ٹیسٹوں کے مقابلے میں زیادہ معلومات فراہم کرتی ہے۔ (EUS) لبلبے ، معدے ، غذائی نالی ، ڈوڈینیم اور گال بلیڈر میں موجود ٹیومر کا اندازہ کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتی ہے۔ "
انھوں نے مزید کہا ، "(EUS) تکنیک ٹیومرکی ایک تفصیلی تصویر مہیا کرتی ہے، جو ڈاکٹر کو اس کی اصلیت کا تعین کرنے، اس کے پھیلاو کے درجے کو جانچنے اور علاج کے فیصلوں میں مدد کرتی ہے۔"
واضح رہے کہ الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال ہمیشہ جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعہ علاج کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ، الکفیل ہسپتال اپنے طبی ماہرین، جدید ترین آلات اور ٹیکنالوجیز کی بدولت ترقی یافتہ ممالک کے ہسپتالوں کسی صورت کم نہیں بلکہ بیشتر ترقی یافتہ ممالک کے ہسپتالوں میں یہ سہولیات میسر نہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: