روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور نے اعلان کیا کہ شعبہ مذہبی امور نے زیارت اربعین کے دوران اپنے قائم کردہ مراکز کے ذریعے زائرین سید الشہداء میں مذہبی، تعلیمی اور مراسم زیارت اربعین سے متعلق ہزاروں پمفلٹس، کتابچے اور بروشرز تقسیم کئے ہیں۔
مذکورہ محکمہ میں مذہبی رپورٹنگ ڈویژن کے سربراہ جناب محمد عبد اللہ الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: ان مراکز کا کام صرف مذہبی اور نظریاتی سوالوں کے جواب دینے اور اربعین کے زائرین کی رہنمائی تک ہی محدود نہیں تھا۔ ہم نے زائرین اربعین کی دینی امور میں رہنمائی کے لئے ہزاروں پمفلٹس، کتابچے اور بروشرز تقسیم کئے کیونکہ یہ مطبوعات زائرین کی دینی اور نظریاتی تعلیم میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
انھوں نے مزید کہا: تقسیم کی گئیں مطبوعات مراسم اربعین، عام فقہی و دینی مسائل و احکام، پردے سے متعلق احکام [حجاب] اور عبادات سے متعلق تھیں۔
یہ مراکز نجف کربلا روڈ، بابل کربلا روڈ، بغداد کربلا روڈ کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سروسز کمپلیکسز میں قائم کئے گئے تھے۔