روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی کا العمید یونیورسٹی کا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے آج العمید یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وہاں پر نئے درسی سال کے لیے کی جانے والی فنی اور لاجسٹک تیاریوں کا جائزہ لیا اور خاص طور پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اپنائی جانے احتیاطی تدابیر اور اقدمات کے بارے میں میں جان کاری حاصل کی۔

علامہ صافی کے یونیورسٹی پہنچنے پر العمید یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر مؤید غزالی اور طب اور دواء سازی کے کالجوں کے اساتذہ نے ان کا استقبال کیا۔

اس دورے کے دوران علامہ صافی کو نئے درسی سال کے لیے کی جانے والی تیاریوں اور یونیورسٹی کی ترقی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اسی طرح سے علامہ صافی کو کرونا وبا کی وجہ سے زیادہ تر تعلیمی سرگرمیوں کو آن لائن منتقل کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا گيا۔

واضح رہے کہ العمید یونیورسٹی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں قائم بنیادی اور اعلی تعلیم کے بورڈ کے اداروں میں سے ایک ادارہ ہے کہ جو گزشتہ سالوں سے عراق اور خاص طور پر کربلا گورنریٹ میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: