معرض کربلا الدولی التاسع للکتاب کے نام سے کتابوں کی نویں عالمی نمائش میں حضرت زینب(ع) کا روضہ مبارک بھی شامل ہے نمائش کی انتظامی کمیٹی نے اس سال حضرت زینب(ع) کے روضہ مبارک کے گنبد اور ضریح کی بڑی بڑی تصویروں اور تلہ زینبیہ، مرقد امام حسین(ع) اور مشک کی شبیہ اور پھولوں کی مدد سے ایک خاص ماڈل تیار کیا ہے کہ جو اس نمائش میں حضرت زینب(ع) کے روضہ مبارک کی نمائندگی کر رہا ہے۔
اس سال پہلی مرتبہ نمائش میں حضرت زینب علیھا السلام کا روضہ مبارک بھی شامل کیا گیا ہے دمشق کے موجودہ حالات اور باغیوں کی طرف سے حضرت زینب(ع) کے روضہ مبارک پر حملوں کی وجہ خاص طور پر انتظامی کمیٹی نے حضرت زینب(ع) کے روضہ مبارک کو بھی اس نمائش میں شامل کیا ہے۔
یہ بات واضح رہے کہ یہ نمائش نویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشہادہ ثقافتی جشن کا حصہ ہے نویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشہادة ثقافتی جشن کے تمام تر انتظامات گزشتہ آٹھ سالوں کی طرح اس دفعہ بھی حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے کیے گئے ہیں یہ جشن رسول اعظم(ص) کے نواسہ حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔