پانچویں بین الاقوامی علمی کانفرنس کا آغاز

(آئیں العمید کے جوار میں ملیں اور ترقی کریں) کے نعرے کے ساتھ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں فکر وثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے العمید سنٹر فار ریسرچ اینڈ اسٹڈیز کی طرف سے منعقدہ پانچویں بین الاقوامی علمی کانفرنس کا آغاز جمعرات کو ورچوئل پلیٹ فارم (زوم) کے ذریعے ہوا۔
(4 ربیع الاول 1442ھ) بمطابق (22 اکتوبر 2020ء) کو العميد علمی و فكری جمعيت، الكفيل یونیورسٹی اور العميد یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد ہونے والی اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب کو عراق کے علاوہ 14 دیگر ممالک میں وسیع پیمانے پر براہ راست دیکھا گیا۔ جبکہ اس سال اس کانفرنس کا موضوع (تعلیمی اور تحقیقی نصاب .. استحکام ، تجزیہ اور بحالی) رکھا گیا ہے۔
کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے خطاب کیا۔
اس کے بعد کانفرنس کی انتظامیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر عباس رشيد موسوی نے اس کانفرنس کی تقاریب اور موصول ہونے والے تحقیقی مقالات کے بارے میں ناظرین وحاضرین کو آگاہ کیا۔
انھوں نے بتایا کہ سو سے زیادہ مختلف تحقیقی مقالات کی تلخیص اور چوّن تحقیقی مقالات کو کانفرنس کے لیے دنیا کے مختلف ممالک سے ارسال کیا گیا کہ جن میں سے تیس تحقیقی مقالات اور پانچ ریسرچ پیپر کو کانفرنس کی عربی اور انگریزی نشستوں میں پڑھنے کے لیے منتخب کیا گیا۔
اس کے بعد گزشتہ کانفرنسوں سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بارے میں ایک دستاویزی فلم نشر کی گئی۔
اس کے بعد ڈاکٹر أحمد علي محمد عطية نے (حقيقة المنهج في العمليّة التعليميّة – نظريّة الأنواع الأدبيّة مثالاً) کے موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ حاضرین و ناظرین کے سامنے پیش کیا۔
اس کانفرنس کی تمام تقاریب کو دیکھنے کے لیے:
https://us02web.zoom.us/j/3740873005
Meeting ID: 374 087 3005
سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: