وزیرِ بجلی: کربلا میں بجلی کی بہتری میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی عظیم کاوشیں کارفرما ہیں اور ہماری وزارت روضہ مبارک سے مزید تعاون کی منتظر ہے

عراق کے وفاقی وزیر برائے بجلی انجینئر ماجد مہدی امارہ کا کہنا ہے کہ کربلا میں بجلی کی فراہمی میں کو بہتر بنانے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی عظیم کاوشوں کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اور ہم وزارت کی حیثیت سے روضہ مبارک سے مزید تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے اس بات کا اظہار آج روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں حاضری کے دوران کیا۔

بجلی کے وفاقی وزیر نے آج روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں حاضری کا شرف حاصل کیا اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر اور مجلس ادارہ کے دیگر ارکان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے مختلف امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے روضہ مبارک کی طرف سے کربلا کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو کافی سراہا۔

اس کے بعد وفاقی وزیر نے روضہ مبارک کی طرف سے زیر تعمیر بجلی کے 33/11 كلو وولٹ کے گرڈ اسٹیشن کا بھی دورہ کیا کہ جس کا 98 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

وفاقی وزیر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج میں نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کا شرف حاصل کیا ہے اور میرا یہاں آنے کا مقصد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا ہے کہ جنہوں نے کربلا میں ہمیں چار گریڈ سٹیشن بنانے کے لیے جگہ فراہم کی ہیں۔ ہماری وزارت اور روضہ مبارک کے درمیان مزید گریڈ اسٹیشن بنانے کے حوالے سے تعاون جاری رہے گا اور کربلا کے شہر کو بلا تعطل بجلی پہنچانے ہم مل کر کام کرتے رہیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: