5 ربیع الاول: جناب سکینہ بنت امام حسین(ع)کی وفات کا دن

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام اور الکفیل نیٹ ورک کے تمام ارکان جناب سکینہ(س) کے یوم وفات پہ امام زمانہ (عج)، مراجع عظام اور تمام مسلمانوں کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔


جناب سکینہ(س) کے والد: حضرت امام حسین علیہ السلام

جناب سکینہ(س) کی والدہ: جناب رباب بنت امرئ القيس بن عديّ بن أوس ہیں، امرء القیس شام کی معروف شخصیت تھے۔

جناب سکینہ(س) کے بھائی: علي بن الحسين الأكبر وعليّ بن الحسين زين العابدين، وجعفر بن الحسين وعبد الله بن الحسين(عليهم السلام)

جب جناب سکینہ(س) اس دنیا میں تشریف لائيں تو ان کا نام رسول خدا(ص) کی والدہ ماجدہ سيدة آمنة بنت وهب کے نام پہ "آمنة" رکھا گیا البتہ وہ تاریخی کتابوں سکینہ کے لقب سے معروف ہیں اور یہ لقب انھیں ان کی والدہ نے عطا کیا۔
جناب سکینہ(س) کی ولادت باسعادت اپنے دادا حضرت علی(ع) کی شہادت کے سات سال بعد سن (47هـ) میں ہوئی اور اس اعتبار سے سانحہ کربلا کے وقت جناب سکینہ کی عمر 14سال تھی۔

میں یہاں اس بات کی وضاحت کر دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ پاکستان اور ہندوستان میں امام حسین(ع) کی جن چار سالہ بیٹی کو "سکینہ(ع)" کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے ان کا نام جناب "رقیہ(ع)" ہے اور ان کی شہادت تقریبا چار سال کی عمر میں شام کے زندان میں نہایت مظلومیت کی حالت میں ہوئی تھی اور آج بھی ان کا روضہ مبارک رقیہ بنت امام حسین(ع) کے نام سے دمشق میں ہرعام و خاص کی زیارت گاہ ہے۔ پاکستان اور ہندوستان میں جناب رقیہ بنت امام حسین(ع) کو "سکینہ" کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے جبکہ باقی ممالک میں جناب آمنہ بنت امام حسین(ع) کو "سکینہ" کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔

بہرحال جناب سکینہ(آمنہ بنت امام حسین(ع)) اپنے بابا کی شہادت کے بعد اپنے بھائی امام زین العابدین(ع) کے زیر سایہ رہیں اور معصوم امام سے علم و معرفت اور تقوی کے جوہر اخذ کیے اور اسلام اور حسینی مشن کی نشر و اشاعت میں بھرپور کردار ادا کیا، اسیری کے زمانے میں آپ کے دیے گئے بعض خطبے بھی تاریخ کی کتابوں میں مذکور ہیں۔
پانچ ربيع الأول 117هجری کو امام حسین(ع) کی شہزادی حضرت سيدة سكينة(ع) نے دنیا کے بے انتہا مصائب دیکھنے کے بعد اس دار فانی کو خیر باد کہا.
فسلامٌ على سيدةٍ جليلةٍ عالمةٍ يوم ولدت طيّبةً زكيّةً ويوم رحلت الى جوار ربّها راضيةً مرضيّة ويوم تُبعث مع آل محمّد حيّة.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: