معارف اسلامی وانسانی سیکشن کی طرف سے آیت اللہ حسن صدر کی لائبریری کی فہرست کی اشاعت

تحقیق اور فہرست سازی کی اہمیت کے پیش نظر اور امت کی تراث کو آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے معارف اسلامی وانسانی سیکشن نے ایک نئی کتاب (إبانة الوسن عن مكتبة أبي محمّد الحسن) کو شائع کیا ہے۔

یہ کتاب علامہ آیت اللہ سید حسن الصدر (ت1354هـ) کی لائبریری کی فہرست پر مشتمل ہے اس فہرست کو ان کے بیٹے علامہ سید علی بن السيد حسن الصدر الكاظميّ (ت1380هـ) نے ترتیب دیا تھا اور اس کی تحقیق کی ذمہ داری سید جعفر حسین اشکوری نے ادا کی ہے۔

مذکورہ بالا کتاب بی پانچ (B5) سائز کے پانچ سو اکسٹھ (561) صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں الف بائی ترتیب یعنی حروف تہجی کی ترتیب سے کتابوں کی فہرست بنائی گئی ہے۔

معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے اسسٹنٹ انچارج شیخ علی اسدی نے کہا ہے ہے کہ کہ ہم نے اپنے سیکشن کی تاسیس کی ابتدا سے ہی علمی تراث کی تحقیق اور تلاش کو اپنا اولین ہدف قرار دیا اور اسے ضائع ہونے اور گم ہونے سے بچانے کے لیے ان کی نئے سرے سے تحقیق اور طباعت کا کام شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ بالا کتاب ہماری کی بہت سی پرانی کتابوں کی تلاش اور حفاظت میں انتہائی اہم کردار ادا کرے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: