روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں قائم الکفیل میوزیم کو زائرین اور سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے، کورونا وباء کے شروع ہونے کے بعد احتیاطی طور پر روضہ مبارک کی انتظامیہ نے الکفیل میوزیم کو بند کر دیا تھا تھا۔
کئی ماہ کے بعد اب دوبارہ سے اسے کھول دیا گیا ہے البتہ زائرین اور سیاحوں کے لیے میوزیم میں داخل ہونے سے پہلے سینیٹازر گیٹ سے گزرنے، ہاتھوں کو سنیٹائزر کے ذریعے جراثیم سے پاک کرنے اور ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو ہر ممکن طریقے سے سے روکا جا سکے اور میوزیم میں آنے والے زائرین کو اس سے محفوظ رکھا جا سکے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں قائم الکفیل عجائب گھر یا الکفیل میوزیم میں صدیوں پرانی نادر ترین اشیاء موجود ہیں کہ جن میں سے بیشتر کو گزشتہ بادشاہوں، حکمرانوں، نامور شخصیات اور عقیدت مندوں نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کو ہدیہ کیا تھا۔