کتابوں کی نویں عالمی نمائش میں جنت البقیع کا ماڈل بھی شامل ہے

ماڈل
دنیا والوں نے جنت البقیع کو مسمار کر کے اور اہل بیت علیھم السلام کے روضوں کو شہید کر کے پورے جنت البقیع کو چٹیل میدان بنانے کے بعد پوری کوشش کی ہے کہ جنت البقیع کے حادثے کو ماضی کے تاریک کنؤوں میں ڈال دیا جائے لیکن زندہ ضمیر رکھنے والے اور انسانیت دوست لوگ کبھی بھی اس المناک حادثے کو نہیں بھلا سکتے۔
حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے فکر و ثقافت کے سیکشن کی طرف معرض کربلا الدولی التاسع کے نام سے لگائی گئی نمائش میں جنت البقیع میں مدفون آئمہ(ع) کی موجودہ قبروں کا ماڈل بھی شامل کیا گیا ہے اور اس ماڈل کے پاس ہی ایک رجسٹر بھی رکھا گیا ہے کہ جس میں اس ماڈل کو دیکھنے والے جنت البقیع کے بارے میں اپنے تأثرات اور خیالات کو لکھ رہے ہیں۔
اس ماڈل کے ساتھ بہت ایسی تصویریں بھی ہیں کہ جن میں جنت البقیع کی تہدیم سے پہلے اور بعد والی حالت کی منظر کشی کی گئی ہے یہ نادر تصاویر سلطان عبد الحمید عثمانی کے خاص ارشیف سے حاصل کی گئی ہیں۔
یہ بات واضح رہے کہ یہ نمائش نویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشہادہ ثقافتی جشن کا حصہ ہے نویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشہادة ثقافتی جشن کے تمام تر انتظامات گزشتہ آٹھ سالوں کی طرح اس دفعہ بھی حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے کیے گئے ہیں یہ جشن رسول اعظم(ص) کے نواسہ حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: