عراقی میڈیا نیٹ ورک کے سربراہ ڈاکٹر نبیل جاسم نے آج بروز ہفتہ (6 ربیع الاول 1442 ہجری) بمطابق (24 اکتوبر 2020ء) کو روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں حاضری دی اور مراسمِ زیارت کی ادائیگی کے بعد روضہ مبارک کی مجلس ادارہ کے رکن جناب جواد الحسناوی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دو طرفہ میڈیا اور ثقافتی امور اور مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔