روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں امام حسن عسکری(ع) کے یوم شہادت کے حوالے سے مجالس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ خطابتِ حسینی نے امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت کے حوالے سے تین روزہ مجالس عزاء کا انعقاد کیا ہے۔

اس حوالے سے مذکورہ بالا شعبہ کے انچارج شیخ عبد الصاحب الطائي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ مجالس عزاء چھ ربیع الاول سے سے آٹھ ربیع الاول تک ہر روز دو وقت منعقد ہوں گی۔ پہلی مجلس عزاء صبح کے وقت چھ بجے منعقد ہو گی اور اس میں شیخ مہدی طرفی خطاب کریں گے جبکہ دوسری مجلس عزا شام کو منعقد ہو گی کہ جس میں سید عمار آل يوشع عزاداروں سے خطاب کریں گے۔

یہ مجالس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس(ع) باب قبلہ کے سامنے موجود صحن الجواد(ع) میں منعقد ہوں گی اور ان میں محکمہ صحت اور اعلی دینی قیادت کی طرف سے کورونا کے پیش نظر دی گئی ہدایات پر عمل کو یقینی بنایا جائے گا کہ جس میں میں عزاداروں کے بیٹھنے کی جگہوں کے درمیان مناسب فاصلہ، مجلس کی جگہ کو جراثیم کش مواد سے پاک کرنا اور دیگر امور شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: