امام حسن عسکری(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے ماتمی جلوسوں کی امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک میں آمد

امام حسن عسکری (علیہ السلام) کے یوم شہادت امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ) اور اہل بیت اطہار (علیہم السلام) کو پرسہ پیش کرنے کے لئے ماتمی جلوسوں امام حسین (علیہ السلام) اور حضرت عباس (علیہ السلام) کے روضہ مبارک میں حاضری دی۔

ماتمی جلوسوں کی مقدس روضوں میں آمد کا سلسلہ صبح سورے ہی شروع ہو گیا کہ جو شام تک جاری رہا۔ کربلا کی ماتمی انجمنوں اور مواکب کی طرف سے نکالے گئے ان عزائی جلوسوں میں اہل کربلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی کہ جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے امام حسین (علیہ السلام) اور حضرت عباس (علیہ السلام) کے روضہ مبارک میں پہنچے اور وہاں گیارہویں امام کی المناک شہادت کا پرسہ پیش کیا اور ماتم و عزاداری برپا کی۔

واضح رہے حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کو بتاریخ یکم ربیع الاول 260ہجری معتمد عباسی نے زہر دلوایا اور آپ 8ربیع الاول 260ہجری کو جمعہ کے دن بوقت نماز صبح خلعت حیات ظاہری اتار کر بطرف ملک جاودانی رحلت فرما گئے ”اناللہ وانا الیہ راجعون“ (صواعق محرقہ ص ۱۲۴ ، فصولف المہمہ ،ارجح المطالب ص ۲۶۴ ، جلاء العیون ص ۲۹۶ ،انوارالحسینیہ جلد ۳ ص ۱۲۴)۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: