روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے امام حسن عسکری(ع) کے یوم شہادت عزاداروں کے لیے سامراء میں وسیع خدماتی وامنی انتظامات

رسول خدا(ص) کے گیارہویں جانشین حضرت امام حس عسکری علیہ السلام کے یومِ شہادت پر عزاداری کے قیام اور اس المناک دن کے احیاء کے لئے سامراء آنے والے لاکھوں زائرین کی خدمت کے لئے ‎روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے بہت سے انتظامات کئے گئے۔

عزاداری کے قیام اور اس المناک دن کے احیاء کے لئےآنے والے زائرین اور عزاداری جلوسوں کے لئے بے شمار عارضی کیمپس لگائے گئے کہ جن میں زائرین کے لئے کھانے پینے اور آرام کے تمام وسائل مہیا تھے۔ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سامراء اور زائرین کے تمام راستوں اور تمام اردگرد کے علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کو بتاریخ یکم ربیع الاول 260ہجری معتمد عباسی نے زہر دلوایا اور آپ 8ربیع الاول 260ہجری کو جمعہ کے دن بوقت نماز صبح خلعت حیات ظاہری اتار کر بطرف ملک جاودانی رحلت فرما گئے ”اناللہ وانا الیہ راجعون“ (صواعق محرقہ ص ۱۲۴ ، فصولف المہمہ ،ارجح المطالب ص ۲۶۴ ، جلاء العیون ص ۲۹۶ ،انوارالحسینیہ جلد ۳ ص ۱۲۴)۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: