معلومات تک آزاد رسائی کے عالمی ہفتہ کی تقریبات میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی شرکت

معلومات تک آزاد رسائی کے عالمی ہفتہ میں (SPARC) کی طرف سے منعقد ہونے والی تقریبات میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ڈیجیٹل انفارمیشن سینٹر نے اپنے تحقیقی مقالے کے ذریعے شرکت کی ہے کہ جس کا موضوع (الوصول الى المعلومات عبر المستودع الرقميّ العراقيّ) تھا۔

روضہ مبارک کے فکر وثقافت سیکشن کے لائبریری ڈویژن میں قائم مذکورہ بالا سنٹر کے انچارج عمار حسين الجواد نے (مفت رسائی کے عرب تجربات) کے ضمن میں اس تحقیقی مقالہ کو پیش کیا اور اس میں یونیورسٹیوں کے تحقیقی کام تک رسائی دینے والی ویب سائٹ (الوصول الى المعلومات عبر المستودع الرقميّ العراقيّ) کی تاسیس، طریقہ کار اور تجربات کے بارے میں گفتگو کی۔

واضح رہے اس ویب سائٹ کی تیاری میں روضہ مبارک کے مختلف شعبوں نے مرکزي کردار ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: