الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے جدید ترین سرجیکل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پیروٹڈ گلینڈ میں موجود ٹیومر کو کامیابی سے ہٹایا ہے

الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے جدید ترین سرجیکل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پیروٹڈ گلینڈ میں موجود ٹیومر کو کامیابی سے ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔
الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال میں میکسلوفیشل سرجری کے ماہر ڈاکٹر رضوان الطائی نے کہا: ہماری میڈیکل ٹیم نے روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر جدید ترین سرجیکل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 30 سالہ مریض کے پیروٹڈ گلینڈ سے ٹیومر کو ہٹانے کا کامیاب آپریشن کیا ہے کہ جو عراق میں اپنی نوعیت کی پہلی سرجری ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس آپریشن سے چہرے پر کوئی نشان باقی نہیں رہتا ، اور یہ سرجیکل ٹیکنالوجی میں جدید ترین طریقہ کار ہے اور اسے ریاستہائے متحدہ امریکہ میں منظورکرنے کے بعد االکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ علاج کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ الکفیل ہسپتال کے آپریشن تھیٹرز جدید ترین آلات اور ٹیکنالوجی کی بدولت ترقی یافتہ ممالک کے ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز سے کسی صورت کم نہیں بلکہ بیشتر ترقی یافتہ ممالک کے ہسپتالوں میں یہ سہولیات میسر نہیں۔
جدید ترین طریقہ علاج وآلات اور مشینیں اور جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس جدید آپریٹنگ ہالز اوبر وان الکفیل ہسپتال کی پہچان ہیں۔ یہ جدید ترین آپریشن تھیٹرز ڈاکٹروں کو مشکل اور پیچیدہ آپریشن کرنے کی ترغیب دینے میں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو اس سے پہلے عراق میں ممکن نہیں تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: