الواحہ فوڈر فیکٹری نے پولٹری کے شعبے میں مارکیٹنگ پلان کے ساتھ مربوط ہوکر بڑی کامیابیاں حاصل کیں، فیکٹری نےعراق کے بیشتر گورنرینٹس میں اپنے آؤٹ لیٹس کھولے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ پولٹری فیڈ پروڈکٹس تمام پولٹری فارمز تک باآسانی پہنچائی جا سکیں، اور ساتھ ہی مقامی پولٹری فارمز مالکان کو کسی بھی مسئلے کی صورت میں مدد فراہم کی جا سکے اور اگر پولٹری فارمز مالکان کو مشاورت کی ضرورت ہو تو ان کے ساتھ بات چیت جاری رکھی جا سکے۔
فیکٹری کے ڈائریکٹر ، جناب حمید مجید نے کہا: "الواحہ فوڈر فیکٹری ایک معیاری مصنوع کی فراہمی کے لئے اعلی معیار کے خام مال پر انحصارکرتی ہے جس میں پولٹری کے شعبے سے متعلق صحت کی مطلوبہ خصوصیات موجود ہیں۔"
انہوں نے وضاحت کی: "الواحہ چارہ فیکٹری کے ذریعہ فراہم کردہ اعلی معیار کی مصنوعات جو کہ افزائش کی عمر اور مطلوبہ وزن کے لحاظ سے امپورٹڈ غیر ملکی مصنوعات کا بہترین متبادل ہیں، کی وجہ سے ہم نے صارفین کا اعتماد حاصل کیا ہے اور اعلی معیار اور باآسانی دستیاب ہونے کی وجہ سے بیشتر پولٹری فارمز مالکان ہماری مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں۔ پولٹری سیکٹر سے وابستہ ماہرین کے لئے بھی ہماری مصنوعات اعتماد اور معیار کی علامت بن چکی ہیں۔ " .
انہوں نے کہا: "جو چیز ہماری مصنوعات کو دوسروں سے ممتاز کرتی ہے وہ ان کا اعلی معیار اور باآسانی دستیابی ہے۔ اس سیکٹر میں ہمارے ماہرین جن میں ویٹرنریرین ، زرعی انجینئرز اور تکنیکی آپریٹرزشامل ہیں، کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربےکی بدولت یہ مصنوعات وسطی اور جنوبی علاقوں میں سب سے زیادہ مقبول اور قابل اعتماد سمجھی جاتی ہیں۔ ہے۔"
انہوں نے مزید کہا: "الواحہ پولٹری فیڈ فیکٹری میں جدید ترین پروڈکشن لائنز پر بین الاقوامی اصولوں کے مطابق کام کیا جاتا ہے اور بہترین خام مال کا انتخاب کرتے ہوئے معیاری اور اعلی درجے کی پولٹری فیڈ پروڈکٹس تیار کی جاتی ہیں۔ فیڈ کی تیاری کے ہر مرحلے کے دوران کوالٹی کنٹرول کے لئے مسلسل نگرانی کی جاتی ہے۔ "
معمل أعلاف الواحة/ كربلاء المقدسة / منطقة الإبراهيمية
سیلز فون: (+964) 7809181581/7809182784