انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ:العباس کمپلیکس کی تعمیر کا 95 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ روضہ مبارک کے اداری اور انتظامی شعبہ جات کے لئے زیر تعمیر العباس کمپلیکس پر کام تیزی سے جاری ہے اور یہ منصوبہ تعمیر کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ یہ منصوبہ جدید تعمیراتی ڈیزائن کے مطابق عمل لایا جا رہا ہے اور یہ جدید ترین نظاموں سے آراستہ ہو گا۔ یہ پروجیکٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے اضافی جگہیں فراہم کرنے کے لئے شروع کیا گیا تھا۔ اس پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیادہ تر ڈیپارٹمنٹس کے مرکزی دفاتر اس کمپلیکس میں شفٹ ہو جائیں گے ۔ فی الوقت یہ دفاتر اور ان سے متعلقہ سٹاف روضہ مبارک کے اندر ہی مختلف کمروں اور مختلف جگہوں پر اپنے ادارتی امور سرانجام دے رہے ہیں۔

انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے انچارج انجینئر ضیاء مجید سائغ نے کہا: "انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ حرم مطہر کے اداری اور انتظامی شعبہ جات کے لئے اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ اس پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیادہ تر ڈیپارٹمنٹس کے مرکزی دفاتر اس کمپلیکس میں شفٹ ہو جائیں گے۔ اور زیارت کے لئے آنے والے زائرین کرام کے لئے اضافی جگہیں مل جائیں گی۔ "

انھوں نے مزید کہا: "مجموعی طور پر کمپلیکس کی تعمیر کا 95 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ پروجیکٹ کے اختتامی مرحلے میں عمارت کے بیرونی حصے پر انسولیٹنگ مٹیریل کی تنصیب کا کام بھی تقریبا مکمل ہوچکا ہے ، اس کے علاوہ دیواروں کی کلیڈنگ علاوہ ثانوی چھتوں کی تنصیب بھی تقریبا مکمل کی جا چکی ہے جبکہ آخری مرحلہ میں خصوصی الاباسٹر کے ساتھ فرش ہموار کرنے کا کام بھی جاری ہے۔ "

یہ کمپلیکس پندرہ سو مربع میٹر رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے اور بارہ فلورز پر مشتمل ہے۔ ہر فلور ایک یا دو شعبہ جات کو ان کی ضرورت اور ملازمین کی تعداد کے لحاظ سے الاٹ کیا جائے گا۔ اس کمپلیکس میں بیسمنٹ گیارہ سو مربع میٹر پر مشتمل ہے۔ بیسمنٹ کو گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ جبکہ گراؤنڈ فلور ریسیپشن لاؤنج اور سروسز اینڈ فسیلٹیز کے دفاتر پر مشتمل ہوگا۔ باقی فلور1250 مربع میٹر ایریا پر مشتمل ہیں اوریہ فلورز روضہ مبارک کے باقی شعبہ جات کو دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ پروجیکٹ روضہ مبارک کے ترقیاتی اور توسیعی منصوبوں کا حصہ ہے۔ کیونکہ زیادہ تر ڈیپارٹمنٹس کے دفاتر روضہ مبارک کے اندر ہی واقع ہیں۔ زائرین کی کثیر تعداد اور روضہ مبارک کو صرف اور صرف زائرین، زیارت اور دیگر عبادات کے لئے مختص کرنے کے پیش نظر روضہ مبارک کے جنرل سیکریٹریٹ نے اس کمپلیکس کی تعمیر کا فیصلہ کیا تھا کہ جہاں تمام شعبہ جات ڈویژنز اور یونٹس اپنے ادارہ جاتی امور سرانجام دیں سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: