ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی لاجسٹیکل سپورٹ یونٹس نے حضرت امام حسن عسکری کے یوم شہادت پر سامرہ آنے والے زائرین کرام کو بہترین خدمات فراہم کی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کے لاجسٹیکل سپورٹ یونٹس نے حضرت امام حسن عسکری کی المناک شہادت کی مناسبت پرانتظامی اور خدماتی منصوبے میں شرکت کرتے ہوئے سامرہ آنے والے زائرین کرام کو بہترین خدمات فراہم کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن نے ان لاجسٹیکل سپورٹ یونٹس کے ذریعہ فراہم کی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری ان یونٹس نے متعلقہ اتھارٹیز کو تعاون فراہم کرتے ہوئے ان تمام مشکلات کو دور کیا جو ایام زیارت کے دوران زائرین کے لئے بہترین خدمات کی فراہمی میں رکاوٹ بن سکتی تھیں۔ .

لاجسٹک سپورٹ یونٹس نے رضاکاروں کی بڑی تعداد کے تعاون سے روضہ مبارک امام الہادی علیہ السلام اور امام عسڪري علیہ السلام کے مرکزی دروازوں پر زائرین کی نقل و حرکت کو منظم کیا تاکہ زائرین کرام بغیر کسی دشواری کے پرسکون ماحول میں مراسم زیارت کی ادائیگی کر سکیں۔اس کے علاوہ ان یونٹس کے عملے نے زائرین کو کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کے فرائض بھی نبھائے۔
یونٹس کی موبائل ٹیموں نےروضہ مبارک اور گردونواح میں جراثیم کشی کا عمل بھی مسلسل جاری رکھا اور کورونا وبائی مرض کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئےیونٹس کی جانب سے زائرین کرام کو فیس ماسک، دستانے اور ضروری طبی سامان بھی فراہم کیا گیا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کے یونٹ ملک بھر میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مختلف سرگرمیاں اور مہمات انجام دیتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: