العمید یونیورسٹی کے کے طلباء کی جانب سے کربلا گورنریٹ میں کورونا وائرس کے باعث معاشی مشکلات سے دوچار خاندانوں کے لئے امدادی مہم

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ العمید یونیورسٹی کے شعبہ نفسیاتی مشاورت اور تعلیمی رہنمائی کے طلباء نے العین فاؤنڈیشن کے تعاون سے کربلا گورنریٹ میں کورونا وائرس کے باعث معاشی مشکلات سے دوچار غریب خاندانوں کی مدد کے لئے مہم چلائی۔

مذکورہ بالا شعبہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسنین الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ: "یہ مہم اعلی مذہبی قیادت کی ہدایت پرغریب خاندانوں کی مدد کے لئے شروع کی گئی تھی۔ اس مہم کے ذریعے ایسے خاندانوں کو امداد فراہم کی گئی ہے جو شدید معاشی مشکلات اورپریشانی کا شکار تھے اورخاص طور پر موجودہ بحرانی حالات میں امداد کے منتظر تھے۔

انہوں نے مزید کہا: "اس مہم کا مقصد نہ صرف مستحق خاندانوں کو اخلاقی اور مالی معاونت کرتے ہوئے انھیں کھانے کی اشیاء اور کچھ گھریلو ضروریات فراہم کرنا تھا بلکہ طلباء کی اخلاقی تربیت کرتے ہوئے اپنی مدد آپ مدد کے تحت بحرانی صورتحال میں دوسروں کی مدد کرنا سیکھانا تھا۔ واضح رہے کہ اس مہم کے لئے تمام وسائل اوراشیاء طلباء نے فراہم کی تھیں۔"

العمید یونیورسٹی کے اخلاقی تعمیراتی پروگرام کے تحت شروع کی جانے والی یہ مہمات یونیورسٹی طلباء کومعاشرتی یکجہتی کے اصول پر عمل کرتے ہوئے بحرانی صورتحال میں معاشرتی مشکلات اور خدشات سے نمٹنے اور انھیں حل کرنے میں معاون ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: