الکفیل یونیورسٹی نے خصوصی الیکٹرانک فارم کے ذریعے گریجوایشن سرٹیفیکیٹ اور تصدیقی دستاویزات کے حصول کے لئے ایک ای سروس کا آغاز کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی نے یونیورسٹی ویب سائٹ پر خصوصی الیکٹرانک فارم کے ذریعے گریجوایشن سرٹیفیکیٹ اور تصدیقی دستاویزات کے حصول کے لئے ایک ای سروس کا آغاز کیا ہے۔ اس پروگرام کو یونیورسٹی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ڈیزائن کیا ہے اور اس کے ذریعے طالب علموں کا داخل کردہ ڈیٹا یونیورسٹی رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں منتقل کیا جاتا ہے ، جو طلبہ کے دستاویزات اور سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔

یونیورسٹی میں سائنسی امور کے اسسٹنٹ پریزیڈنٹ ڈاکٹرنوال عائد الميالي کے مطابق: "یہ خدمات فارغ التحصیل طلباء کو معاونت فراہم کرنے اور گریجویشن دستاویزات حاصل کرنے کے عمل کو آسان اور تیز کرنے کے عمل میں لائی گئی ہیں ، اور موجودہ بحرانی حالات کہ جس میں ہم کورونا وبائی بیماری کے پھیلاو میں زندگی گزار رہے ہیں، جس نے یونیورسٹی تعلیم سمیت زندگی اور معاشرتی زندگی کے تمام پہلوؤں کو بری طرح متاثر کیا ہے اور طلباء کو یونیورسٹیز جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "یہ فارم مندرجہ ذیل لنک کے ذریعہ حاصل کیا جاسکتا ہے:

https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLScNO4hu9wYLiUTKbJrwoCtWUSnxHIMOTPBlKkKPV8f8W1NGRA/formResponse

"اس لنک میں متعدد آپشنز شامل ہیں جو طالب علم کو مکمل کرنے ہوتے ہیں اور ایک مختصر مدت اور طالب علم کے اعداد و شمار اور معلومات کی تصدیق کے بعد ، طلباء کو گریجوایشن سرٹیفیکیٹ یا تصدیقی دستاویزات جاری کردئیے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ای سرٹیفیکیٹ اور تصدیقی دستاویزات متعلقہ محکموں اور حکام کے لئے بھی قابل قبول ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: