لوکل گورنمنٹ کربلا کے نمائندوں پر مشتمل وفد کا کنکریٹ پروڈکشن پلانٹ اور سٹرکچرل انجینئرنگ لیبارٹری کا دورہ

لوکل گورنمنٹ کربلا کے مختلف شعبہ جات کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ کنکریٹ پروڈکشن پلانٹ اور سٹرکچرل انجینئرنگ لیبارٹری کا دورہ کیا ، تاکہ وہاں استعمال ہونے والے جدید آلات اور کام کے طریقہ کار سے واقفیت حاصل کی جا سکے۔

دورہ کرنے والے وفد کے ایک ممبر اور کربلا گورنریٹ میں محکمہ بلدیات کے چیف انجینئرمسٹرعناد جبر نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "آج ہمیں سینٹرل کنکریٹ پروڈکشن پلانٹ اور سٹرکچرل انجینئرنگ لیبارٹری کا دورہ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ، اور ہمیں ان دونوں مقامات کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا اور ہم یہ جان سکے کہ کنکریٹ پلانٹ جدید پروڈکشن لائنز کا استعمال کرتے ہوئے معیاری اور بہترین خصوصیات کی حامل مصنوعات تیار کر رہا ہے جبکہ سٹرکچرل انجینئرنگ لیبارٹری ان مصنوعات کی تیاری اور اعلی معیار کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ "

انہوں نے مزید کہا: "اعلی پیشہ ورانہ اور ماہر عملے کی موجودگی میں جدید سائنسی بنیادوں اور بین الاقوامی معیار اور خصوصیات کے مطابق تیار کردہ سازوسامان ہمارے لئے باعث فخر ہے اور ہم اپنے علاقے کی ترقی کے لئے حرم مطہر کے ساتھ مشترکہ کام اور تعاون کے افق کھولنے کے خواہاں ہیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: