سالانہ بین الاقوامی قمر ایوارڈ برائے اسلامی ورثہ اگلے سال (2021) تک ملتوی کردیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وبائی مرض کے پھیلاؤ اور اس کے باعث پیدا ہونے والی بحرانی صورتحال کے پیش نظر سالانہ بین الاقوامی قمر ایوارڈ برائے اسلامی ثقافتی ورثہ اگلے سال (2021) تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس بین الاقوامی ایوراڈ کے انعقاد کی حتمی تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سالانہ بین الاقوامی قمرایوارڈ اسلامی ورثہ کی بحالی اور تہذیب و ثقافت سے متعلق شعور اور آگاہی کو فروغ دیتا ہے اور اس کے مقاصد درج ذیل ہیں:
1- درست علمی طریقہ کار کی بنیاد پر تاریخی و ثقافتی ورثہ کے کام کی تحقیق ، تصنیف ، ترتیب اور ترجمہ کے معیار کو بلند کرنا۔
2 - افراد ، اداروں اور علمی و تحقیقی فورمز کی حوصلہ افزائی کرنا کہ وہ اسلامی ورثہ میں دلچسپی لیں ، اور تخلیقی انداز میں اس کے پھیلاؤ کو یقینی بنائیں۔
3- ثقافتی ورثہ کے صحیح اسلامی تشخص کے تحفظ و بحالی میں کردار ادا کرنے والی شخصیات اور ادروں کے لئے اعزاز۔
4- انمول اسلامی ورثہ کی مدد سے اسلامک لائبریریز کی علمی وسعت میں اضافہ کرنا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: