الکفیل ہسپتال میں پیچیدہ آپریشن کر کے چوہتر سالہ مریض کو فالج اور تکلیفدہ حالت سے بچا لیا گیا

الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم ایک چوہتر سالہ مریض کا پیچیدہ آپریشن کے ذریعے علاج کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے چھاتی سے جڑے پہلے مہرے کے فریکچر اور انحراف سے دوچار تھا اس تشویش ناک حالت اور حرام مغز پر شدید دباؤ کی وجہ سے کسی بھی وقت فالج کا شکار ہو سکتا تھا۔
ڈاکٹر خالد السراج نے اس بارے میں بتایا ہے کہ ، "ہماری میڈیکل ٹیم چوہتر سالہ مریض کی ریڑھ کی ہڈی کے فریکچر کا شکار ساتویں مہرے کو مستحکم کرنے اور حرام مغز پر دباؤ ختم کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ جب مریض اسپتال کو اسپتال لایا گیا تو اس وقت مریض کی تشویشناک حالت کے پیش نظر فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا تاکہ اسے فالج سے بچایا جا سکے۔
ان کا کہنا ہے کہ: "یہ ایک خطرناک اور پیچیدہ آپریشن تھا ، کیوں کہ متاثرہ مہرہ اپنی جگہ سے ہٹ گیا تھا جس کی بحالی کے لیے ہمیں سینے کی طرف سے سرجری کر کے اسے دوبارہ اپنی جگہ مستحکم کرنا پڑا۔
ڈاکٹر السراج نے کہا کہ: "آپریشن کے چوبیس گھنٹوں کے بعد مریض کی صحتی حالت مستحکم ہو گئی اور اب وہ مکمل صحت یاب ہو چکا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: