مرکز شیخ طوسی(قدّس سرّه) کی طرف سے کتاب (رسالة في حجّية المظنّة) کی اشاعت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے مرکز شیخ طوسی(قدّس سرّه) نے حال ہی میں میں شیخ علی بن شیخ جعفر کاشف الغطاء (المتوفّى سنة 1253هـ) کی کتاب(رسالة في حجّية المظنّة) کو شائع کیا ہے۔

اس کتاب کی تحقیق کے فرائض شیخ محمد کرباسی نے ادا کیے ہیں انھوں نے تحقیق کے دوران مصنف کے پوتے کے ہاتھ سے لکھے ہوئے اس کتاب کے نسخہ کو بنیاد قرار دیا۔ تحقیق کے اس کام کو مکمل شکل دینے کے لیے مصنف کے شاگرد شیخ عبد الله نعمة العاملي کے ہاتھ سے لکھے ہوئے اس کتاب کے نسخے کو تحقیق کے دوران مصدر کے طور پر استعمال کرتے ہوئے مرکز کے متعدد محققین نے اس کی دوسری بار بھی تحقیق کی۔

تحقیق کے بعد اس کتاب کو نئی صفحہ بندی اور ڈیزائننگ میں تیار کرنے کے بعد اسے شائع کیا گیا ہے۔

اس کتاب کے بارے میں میں مذکورہ بالا مرکز کے انچارج شیخ مسلم رضائی نے کہا ہے کہ یہ کتاب مکلف کی قطعی، ظنّی، شكّی اور وهمی صورت حال پر روشنی ڈالتی ہے اور اس بارے میں ہمیں مختلف امور سے آگاہ کرتی ہے۔ اسی طرح سے اس کتاب میں میں شیخ مرتضی انصاری کی کتاب فرائد الاصول میں مذکور بالا موضوع کو بھی زیر بحث لایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مرکز شیخ طوسی برائے کے تعلیم و تحقیق کا مقصد حوزہ علمیہ فقہی، اصولی، رجالی اور دیگر موضوعات پر موجود تراث کی حفاظت اور احیاء ہے اور اس سلسلے میں مذکورہ مرکز کو علماء اور محققین کی خدمات بھی حاصل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: