الکفیل یونیورسٹی اور العین یونیورسٹی میں مشترکہ تعاون پر اتفاق

ذی قار گورنریٹ میں موجود العین یونیورسٹی کے ایک اعلی سطحی وفد نے الکفیل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور مشترکہ تعاون کے مختلف معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے تبادلہ خیال کیا۔

العین یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر شفیق شاكر المولى کی سربراہی میں آنے والے وفد کا الکفیل یونیورسٹی میں اس کے چانسلر ڈاکٹر نورس دہان نے استقبال کیا اور اپنی تدریسی و اداری ٹیم کے ہمراہ مہمان وفد سے ملاقات کی۔ مشترکہ تعاون کے مختلف معاہدوں کے بارے میں میں تبادلہ خیال کیا اور انہیں حتمی شکل دینے کے لیے مختلف امور پر اتفاق کیا۔

مہمان وفد نے الکفیل یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس، لیباٹریوں اور دیگر حصوں کا بھی دورہ کیا اور یہاں موجود سہولیات کو سرہا۔

العین یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر شفیق شاكر المولى نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الکفیل یونیورسٹی ایک جدید ترین یونیورسٹی ہے کہ جو عالمی یونیورسٹیوں میں تیزی کے ساتھ ابھرنے کی وجہ سے ایک معتبر مقام رکھتی ہے ہماری یہ خواہش ہے کہ ہم الکفیل یونیورسٹی کے ساتھ تعلیمی میدان میں مل کر کام کریں اور ان کے تجربات اور اور دیگر امور سے استفادہ کریں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: