ڈائریکٹر زیر زمین پانی: روضہ مبارک کا الساقی منصوبہ عراق کا کامل اور قابل فخر منصوبہ ہے

وزارت آبی وسائل کی جنرل اتھارٹی برائے زیر زمین پانی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ایسر عبد العزیز کا کہنا ہے کہ: "ساقی پروجیکٹ عراق میں متکامل منصوبوں میں سے ایک ہے، اور اس میں ڈرپس اور محوری فواروں کے ذریعے چھڑکاؤں جیسی آبپاشی کی جدید تکنیکوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ ان طریقوں سے پانی کی بڑی مقدار ضائع ہونے بچ جاتی ہے۔ اس منصوبے کی ایک اہم بات اس میں متبادل توانائی کا استعمال بھی ہے کہ جو قدرتی وسائل سے بھرپور استفادہ کے ساتھ ساتھ ماحول دوست بھی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ایسر نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اسلام کے الساقی زرعی پروجیکٹ کے دورے کے دوران کیا۔

انہوں نے اس منصوبہ کو عراق کے لئے قابل فخر قرار دیا کہ جہاں پر مختلف اجناس کے اناج اور دیگر سبزیوں کو زیر زمین پانی کے ذریعہ سے اگایا جاتا ہے، خاص طور پر انہوں نے یہاں پر لگائے گئے کھجوروں کی نادر ترین اقسام کے باغ کو بہت ہی خوش آئند قرار دیا اور ان منصوبوں کو روزگار مہیا کرنے کا ایک اہم ذریعہ بھی قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: