مرکز تراث کربلا کی نئی کتاب (رجال الشيخ الأنصاريّ)

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے معارف اسلامی وانسانی سیکشن کے ذیلی ادارے مرکز تراث کربلا نے حال ہی میں شیخ مرتضى بن محمّد أمين انصاری (1214 - 1281هـ) کی کتاب (رجال الشيخ الأنصاريّ) کو تین جلدوں میں شائع کیا ہے کہ جس کی تحقیق کے فرائض ڈاکٹر شیخ حسین حلبيان نے ادا کیے ہیں۔

مذکورہ بالا مرکز کے انچارج ڈاکٹر احسان الغریفی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکز کے ادارہ نے اس کتاب کے بے انتہا فوائد کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے شائع کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اس کتاب کی نشر و اشاعت اور اس کے اندر موجود معلومات سے آگاہی کے ذریعے ہمیں شیخ انصاری کے نزدیک علم الرجال کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ یہ کتاب صرف مخطوطہ کے طور پر موجود تھی اور حوزہ علمیہ کے اساتذہ اور طلاب کی بڑی تعداد اس کی موجودگی سے ناواقف تھی۔

اس کتاب کے ذریعہ سے شیخ انصاری کی علم رجال کے بارے میں آراء اور نظریات سے واقفیت حاصل ہوتی ہے اور اسی کی بنیاد پر ان کی فقہی آراء کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے خاص طور پر ان کی کتاب (المکاسب) آج بھی ہو حوزات علمیہ میں پڑھائی جاتی ہے۔

ہمارے مرکز نے اس کتاب کے علمی مراجعہ اور اس میں موجود خلل کی اصلاح کے لیے کافی محنت کی ہے اور محقق نے اپنی تخریجات اور اپنے حاشیہ کے ذریعے اس مخطوطہ میں حذف ہونے والے یا پھر کسی وجہ سے نہ لکھے جانے والے مواد کو ظاہر کیا ہے۔ محقق نے اس کو انتہائی محنت کے ساتھ پرنٹنگ اور اشاعت کے قابل بنایا ہے۔ ہمارے نزدیک یہ کتاب حوزہ میں تحقیق کے علمی منہج کے طور پر پڑھائے جانے کے قابل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: