دار رسول اعظم کی طرف سے عید میلاد النبی(ص) کی مناسبت سے ایک علمی ندویٰ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے العمید عالمی مرکز برائے برائے تحقیق وتعلیم میں قائم دار رسول اعظم کی طرف سے عید میلاد النبی(ص) کی مناسبت سے ایک ندویٰ کا انعقاد کیا گیا کہ جس کا موضوع "(ولادت نبی(ص) تاریخی روایات سے اہل بیت اطہار کی احادیث تک)" تھا۔

یہ ندویٰ آج بروز بدھ ربیع الاول 1442 ہجری بمطابق 4 نومبر 2020ء کو زوم (zoom) کے ذریعے آن لائن منعقد ہوا کہ جس میں تاریخ کے نامور استاد ڈاکٹر عبد الجبار ناجي الياسري نے خطاب کیا۔

اس ندوہ کی ابتداء تلاوت قرآن مجید سے ہوئی کہ جس کے بعد بالترتیب عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا مخصوص ترانہ (لحن الإباء) پڑھا گیا۔

سب سے پہلے دار رسول اعظم(ص) کے انچارج ڈاکٹر عادل نذير بيري نے استقبالیہ خطاب کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ دار رسول اعظم(ص) کی طرف سے عید میلاد النبی(ص) کے موقع پر ہر سال روضہ مبارک کے اندر اور یونیورسٹیوں سمیت بہت سے اداروں میں مختلف پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں لیکن اس سال وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے آن لائن ندویٰ کے ذریعے عید میلاد النبی کی محفل کا انعقاد کیا گیا ہے اور آج کی اس نشست میں عربی ممالک اور اسی طرح سے باقی دنیا میں تاریخ کے جانے مانے نامور ڈاکٹر عبد الجبار ناجي الياسري خطاب کریں گے کہ جو اسلامی تاریخ اور خاص طور پر نبی کریم(ص) اور اہل بیت(ع) کی سیرت کے ماہر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

اس استقبالیہ خطاب کے بعد بعد ڈاکٹر عبد الجبار ناجي الياسري اپنے خطاب کا آغاز کیا کہ جس میں انہوں نے سب سے پہلے میلاد نبوی(ص) کے بارے میں تاریخی روایات کا ذکر کیا اور اس کے بعد اس موضوع پر اہل بیت(ع) سے منقول متواتر احادیث کو بھی پیش کیا اور انہوں نے اس سلسلہ میں روایات کی درستگی کی جانچ کے لیے اہل بیت کی متواتر احادیث کو معیار قرار دیا۔ اس کے علاوہ انھوں نبی کریم(ص) کی ولادت کے دنیا پر اثرات کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

اس ندوی کے اختتام پر ناظرین اور حاضرین نے نے ڈاکٹر یاسری سے مختلف سوالات کیے اور موضوع کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ اس ندوی کو فلسطين، تیونس، مراکش، سعودی عرب، يمن، ايران، ليبيا، الجزائر، اور هندوستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آن لائن دیکھا گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد نے زوم کے ذریعے اس میں شریک ہوئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: