دیالہ یونیورسٹی کے وفد کا خیر الجود کمپنی کا دورہ

روضہ مبارک سے وابستہ خیر الجود کمپنی فارایگریکلچرل ٹیکنالوجی اینڈ ڈویلپمنٹ ملک میں صنعتی ترقی، خوشحالی اور خود کفالت کے حصول کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے ، اور ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے کمپنی کے ماہرین، انجینئرز اور تمام سٹاف غیر معمولی کوششیں کر رہے ہیں۔ کمپنی نہ صرف زرعی شعبہ میں ملکی معیشت کو تعاون فراہم کر رہی ہے بلکہ طبی اور صنعتی سیکٹر میں بھی اعلی درجے کی مصنوعات تیا ر کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار دیالہ یونیورسٹی کے فیکلٹی آف ایگریکلچر کے ڈین ڈاکٹر حسن ہادی مصطفیٰ نے خیرالجود کمپنی فارایگریکلچرل ٹیکنالوجی اینڈ ڈویلپمنٹ کے دورے کے موقع پر کیا۔ دیالہ یونیورسٹی کے اساتذہ پر مشتمل وفد بھی اس دورے میں ان کے ہمراہ تھا۔
خیر الجود کمپنی فارایگریکلچرل ٹیکنالوجی اینڈ ڈویلپمنٹ کے سی ای او انجینئر میثم البھادلی نے وفد کا استقبال کیا۔ وفد نے کمپنی کے تمام سیکشنز کا دورہ کیا اور اس دوران انہیں کام کی پیشرفت اور استعمال ہونے والے جدید سائنسی طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔ نیز انہیں کمپنی کی متنوع مصنوعات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گیئں۔
"خیر الجود" کمپنی کے ڈائریکٹر انجینئر میثم البھادلی نے الکفیل نیٹ ورک سے اس دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: اس دورے سے وفد کو کمپنی کی زراعت ، صنعت اور طب میدان میں حاصل کی جانے والی ترقی اورجدید ترین سائنسی طریقوں کا استعمال کرتے ہوئےتیار کی جانے والی اعلی معیار کی متنوع مصنوعات کے بارے میں جاننے کا موقع ملا اور یہ کہ کمپنی عراقی مصنوعات پر صارفین کے اعتماد کو بحال کرتے ہوئے اس شعبے سے وابستہ صف اول کی کمپنیوں میں شامل ہوگئی ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: