عید میلاد النبی(ص) اور عید میلاد امام جعفر صادق(ع) کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں خواتین کی محفل میلاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع)کے شعبہ خطابت حسینی کی طرف سے بروز بدھ رسول خدا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے کے چھٹے جانشین امام جعفر صادق علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے خواتین کی محفل میلاد کا انعقاد ہوا، سرداب امام موسی کاظم(ع) میں منعقد اس محفل میلاد میں زاہرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شعبہ خطابت حسینی کی معاون انچارج محترمہ تغريد التميمي نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ محفل امام جعفر صادق علیہ السلام کے اس فرمان کی تعمیل ہے کہ جس میں وہ فرماتے ہیں: (أحيوا أمرنا رحم الله من أحيا أمرنا)

محفل میلاد کی ابتداء تلاوت قرآن مجید سے ہوئی جس کے بعد ذاکرات اور خطیبات نے محفل سے خطاب کیا اور رسول خدا(ص) اور امام جعفر صادق(ع) کی حیات طیبہ اور سیرت مبارکہ پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے فرامین اور احکامات پر عمل کرنے پر زور دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: