جامعہ بصرہ کے وفد کا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے منصوبوں اور انتظامی شعبہ جات کا دو روزہ دورہ مکمل کر لیا ہے۔
وفد نے دو روزہ دورے کے اختتام پرروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں حاضری کا شرف بھی حاصل کیا اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد حرم مطہرکے انتظامی اور خدماتی سیکشنز اور یونٹس کا دورہ بھی کیا تاکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے یہاں آنے والے زائرین کرام اور معاشرے کو فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکیں۔ آخر میں وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکریٹری جنرل محمد اشیقر اوربورڈ آف ڈائریکٹرز کے متعدد ممبران اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان سے ملاقات بھی کی۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹرعباس رشید الموسوی نے اس دورے کے بارے میں الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے کہا کہ بصرہ یونیورسٹی سے آنے والا یہ وفد یونیورسٹی کے صدر ، متعدد فیکیلٹی ڈینز اور پروفیسرز پر مشتمل تھا۔ یہ دورہ شعبہ تعلقات عامہ کے فریم ورک اور یونیورسٹی ریلیشنز یونٹ کے ذریعے عمل میں لایا گیا۔ اس دورے کا مقصد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور معروف علمی اداروں کے مابین سائنسی اور علمی روابط کو وسعت فروغ دینا ہے۔
انھوں نےمزید کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور بصرہ یونیورسٹی کے ذریعہ مشترکہ سائنسی تعاون ، خیالات اور معلومات کے تبادلے کے لئے دونوں فریقوں کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشت پر عمل کرنے کے لئے ایک مشترکہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ دورہ دو دن تک جاری رہا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ بین الاقوامی ثقافت اور انفارمیشن سینٹر کے سربراہ جسام السعیدی کی جانب سے حرم مطہر کے ترقیاتی، خدماتی و علمی منصوبوں ، ان کی پیشرفت اور حاصل شدہ نتائج کو متعارف کرانے کے لئے وفد کو ایک بریفنگ بھی دی گئی۔