الکفیل یونیورسٹی کے صدر اور پروفیسرزپر مشتمل وفد کا روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ترقیاتی و صنعتی منصوبوں کا دورہ

الکفیل یونیورسٹی کے صدر اور پروفیسرزپر مشتمل وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ترقیاتی و صنعتی منصوبوں کا دورہ کیا، جس کا مقصد ان منصوبوں کے ذریعے معاشرے اور زائرین کرام کو فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا تھا۔
الکفیل یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر نورس الدھان نے اس دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: "ہم ان دوروں کے ذریعے بیشتر معاملات میں جدید سائنسی مہارت حاصل کرنے اور ان منصوبوں سے بھرپور علمی اور عملی فوائد حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔ "
انھوں نےمزید کہا ، " روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے یہ منصوبے ایک ایسی مصنوع ہیں جو کہ عراقی معاشرے میں نہ صرف ترقی، بہترین خدمات اور جدیدیت کی علامت ہیں بلکہ یہ منصوبے اپنی رفاہی اور عوامی خدمات کی بدولت معاشرے میں یکجہتی اور اتحاد ہیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔"
یہ بات قابل ذکر ہے کہ الکفیل یونیورسٹی کے وفود اکثروبیشتر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ترقیاتی، صنعتی اور رفاہی پراجیکٹس کا دورہ کرتے رہتے ہی جن کا مقصد ایک دوسرے کے سائنسی اورعلمی تجربات پر باہمی تبادلہ خیال کرنا اور ان سے استفادہ کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: