قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کی جانب سے (المُبشِّر) کےعنوان سے تلاوت قرآن سیکھانے کے لئے خصوصی کورس کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین نے پیغمبر اکرم حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور امام الصادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی پر مسرت مناسبت پر (المُبشِّر) کے عنوان سے تلاوت قرآن کورس کا آغاز کیا ہے۔
قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین میں میڈیا یونٹ کی سربراہ ڈاکٹر اسراء الاکروی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "پیغمبر اکرم حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور امام الصادق علیہ السلام کے جشن ولادت کے پرمسرت موقع پر (المُبشِّر) کےعنوان قرآن کورس کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ کورس مختلف قرآنی سرگرمیوں پر مشتمل ہےجس کا مقصد بچیوں کو صوت اور لحن کا خیال رکھتے ہوئے تلاوت قرآن کریم سیکھانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "انسٹی ٹیوٹ نے اس کورس کے لئے ایک خصوصی ٹیسٹ کے ذریعے درخواست دہندگان میں سے (10 سے 17) سال کی عمر کی (19) طالبات کو منتخب کیا ۔ ان طالبات کوحافظہ قرآن اور قاریہ محترمہ حوراء الرويشدي تلاوت قرآن کریم سیکھائیں گی۔
واضح رہے کہ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے منعقد کی جانے والی تمام سرگرمیوں اور پروگرامز کا مقصد معاشرے میں قرآن کی ثقافت و اسلامی تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: