العباس فائٹنگ اسکواڈ نےعرعرسے النخيب تک اسٹریٹجک سیکیورٹی بیریئرکی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فائٹنگ اسکواڈ کی پاپولرموبلائزیشن فورسز کی 26 ویں بریگیڈ نے سیکیورٹی ایکشن پلان کے پہلے مرحلے میں النخیب ڈسٹرکٹ سے لیکرعرعر تک سرحدی پٹی کے ساتھ ساتھ ایک خندق کی تعمیر شروع کردی ہے تاکہ حفاظتی حصار کو بڑھایا جا سکے اور کسی قسم کی سیکیورٹی کی خلاف ورزی یا دہشت گردانہ کاروائیوں کو روکا جاسکے۔

یہ کام مسلح افواج کی ہدایت پر جوائنٹ آپریشنز کمانڈ ، آرمی چیف آف اسٹاف اور کربلا آپریشنز کمانڈ اور کربلا آپریشنز کے انجینئرنگ یونٹ کے مشترکہ تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور وزارت دفاع بھی اس سیکیورٹی ایکشن پلان کے لئے براہراست تعاون فراہم کر رہی ہے۔

اسکواڈ کے مرکزی میڈیا نے بتایا: "اس سیکیورٹی بیریئر کی تعمیر کا مقصد صحرا کو دہشت گرد گروہوں سے پاک کرنا اور مغربی صحرائی حصوں میں ان گروہوں کے مابین روابط کو ختم اور وسطی اور جنوبی صحرا میں ان کے درمیان کمیونیکیشن کے امکان کو ختم کرنا ہے۔ یہ سیکیورٹی بیریئر سب سے اہم حفاظتی رکاوٹ ہے اور یہ ایک وسیع صحرا جس کا رقبہ ملک کے تقریبا ایک تہائی حصے کے برابر ہے، کو محفوظ بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔ "

انہوں نے مزید کہا: "اس سیکیورٹی بیریئرکی لمبائی (120 کلومیٹر) ، اس کی اونچائی (3 میٹر) اور اس کی بنیاد کی چوڑائی (4 میٹر) ہے ، اور خندق کی گہرائی (1.30 میٹر) ہے۔ اس کام کا 10٪ مکمل کیا جا چکا ہے اور (15 کلومیٹر) سے زیادہ حصے پر سیکیورٹی بیریئر کی تعمیر کی جا چکی ہے۔
اسکواڈ کا انجینئرنگ یونٹ اور اس کے ساتھ منسلک وزارت دفاع کے یونٹ اس منصوبے کو مقررہ اوقات میں مکمل کرنے کے لئے غیر معمولی کوششیں کررہے ہیں۔ "

اسکواڈ کی قیادت نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ مخصوص اوقات میں بیرم اور خندق کو مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ اور وزارت آبی وسائل کو بھی اس منصوبے میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: