بصرہ یونیورسٹی کے وفد کا ڈیجیٹل انفارمیشن سنٹر کا دورہ

بصرہ یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر سعد شاہین کی سربراہی میں متعدد فیکلٹی ڈینز اور پروفیسرز پر مشتمل وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک ڈیجیٹل انفارمیشن سنٹر کا دورہ کیا۔ وفد نے سینٹر کی جانب سے عراق میں کئے جانے والے علمی و تحقیقی کام اور یونیورسٹیوں میں پیش کئے جانے والے مقالات اور تحقیقی کاموں کو ڈیجیٹلی محفوظ کرنے کے لئے شروع کئے گئے منصوبوں بے حد سراہا کیونکہ ڈیجیٹل انفارمیشن سنٹر ان منصوبوں کے ذریعے محققین ، انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کو یہ خدمات فراہم کر کے علمی و تحقیقی ماحول کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر سعد شاہین نے کہا: "یہ دونوں منصوبے بہت اہم ہیں جوعراق میں علمی اور تحقیقی کام کو پیش کرتے ہیں۔ بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے ہم ڈیجیٹل انفارمیشن سنٹر سے تعاون، مل کر کام کرنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کے خواہاں ہیں."

یہ دورہ یونیورسٹی اور اسکول ریلیشنز ڈویژن کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں منعقد ہونے والے ہفتہ وار اجلاس کے دوران عمل میں آیا۔

مذکورہ بالا مرکز میں انفارمیشن مینجمنٹ ئونٹ کے ڈائریکٹرصالح ريكان الحسناوي نے وفد کا استقبال کیا ، انھوں نے وفد کوان منصوبوں کے تحت مختلف تعلیمی طبقات کو فراہم کی جانے والی اہم ترین خدمات کے بارے میں تفصیلات پیش کیں۔

اس دورے کے اختتام پر وفد نے مرکز کی طرف سے فراہم کردہ ان کوششوں اور خدمات کی تعریف کی ، کیونکہ مرکز نے جدید ترین جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسے محققین اور طلباء تک رسائی کے قابل بنایا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: