حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جشن میلاد کی پرمسرت مناسبت پرریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی امدادی سرگرمیاں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن نے اپنے مواکب اوریونٹس کے ذریعے انسانیت کے نجات دہندہ اور امام الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی پرمسرت مناسبت پر غریب اور نادار خاندانوں کی مدد کے لئے ملک کےمتعدد گورنریٹس میں امدادی کاروائیوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

ڈویژن کے سربراہ جناب قاسم المعموری نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: " ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن سے وابستہ مواکب اوریونٹس کی امدادی سرگرمیاں مسلسل جاری رہتی ہیں جیسے کہ ضرورت مند اور غریب کنبوں کی امداد ، پاپولرموبلائزیشن کے جوانوں اور سیکیورٹی فورسز کو لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی، زائرین کرام کو خدمات فراہم کرنا اورکورونا وبا کی روک تھام کے حفاظتی اقدامات کرنا اور اس بحرانی صورتحال میں طبی عملے کو معاونت فراہم کرنا۔"

انہوں نے مزید کہا: " ہمارے مواکب اوریونٹس کی جانب سے غریب اور ضرورت مند خاندانوں کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جشن میلاد کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے متعدد امدادی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ اس پرمسرت مناسبت پر مواکب کی جانب سے غریب خاندانوں کو اشیائے خوردونوش پر مشتمل فوڈ باسکٹس مہیا کی گئیں۔ اس کے علاوہ ضرورت مند خاندانوں اورخاص طور پر یتیم خانے میں رہنے والے بچوں کے لئے فری چیئرٹی مارکیٹ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ یہ فری چیئرٹی مارکیٹ سلمان المحمدی کے مزار میں منعقد کی گئی تھی جہاں مستحق خاندانوں کے لئے کھانے کی چیزیں، کپڑے، جوتے اور دیگر اشیائے ضرورت رکھی گئیں تھیں۔ "

انھوں نے مزید کہا: " خوشی اور مسرت کی اس مناسبت پر ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کے علاوہ کئی تقریبات ، فورمز اور قرآنی محافل کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: